i بین اقوامی

پی ایل اے "تائیوان کی آزادی" کی کسی بھی کوشش کو شکست دے گی: دفاعی ترجمانتازترین

September 21, 2024

چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) تائیوان کی آزادی" کے لیے علیحدگی پسندوں کی کسی بھی کوشش کو ثابت قدمی کے ساتھ شکست دینے کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھائے گی۔تائیوان کو اسلحہ کی فروخت کے حالیہ امریکی منصوبے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ نے کہا کہ پی ایل اے فوجی تربیت میں اضافہ اور جنگی تیاریوں کو بہتر بنائے گی۔ترجمان نے مزید کہاکہ ہم امریکہ سے تائیوان کی آزادی' کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے کا دل سے احترام کرنے اور تائیوان کو کسی بھی شکل میں مسلح کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔تائیوان کو اسلحہ کی فراہمی کے منصوبے پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے، ژانگ نے کہا کہ یہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ بیانات کی سخت خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی" آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے لیے انتہائی فاسد مواد ہے، اور مسئلہ تائیوان پہلی سرخ لکیر ہے جسے چین-امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی