i بین اقوامی

پاکستان میں صنفی مساوات کے فروغ کے لیے امریکی امداد میں 20 گنا اضافہتازترین

December 24, 2022

پاکستان میں جمہوریت اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے امریکا نے 200 ملین ڈالر کی امداد منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صنفی مساوات کے فروغ کے لیے امریکی امداد میں 20 گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، امریکی ایوان نمائندگان نے جمعہ کو پاکستان میں جمہوریت اور بالخصوص صنفی مساوات کے فروغ کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔ مالی سال 2023 کے لیے پاکستان کے لیے مختص کردہ فنڈنگ 2020 میں فراہم کی گئی رقم سے 20 گنا زیادہ ہے، جب امریکی کانگریس نے صنفی مساوات کے لیے 10 ملین ڈالر اور ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے 15 ملین ڈالر کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی