وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کواپنا سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار سمجھتا ہے اور اسے چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ سے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولیٹ کے پاک۔چین تعلقات کے حوالے سے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختارریاست کے طور پر دنیا بھر سے باہمی مفاد کی بنیاد پراپنے اقتصادی شراکت داروں کے انتخاب کا حق استعمال کرتا ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ چین ایک مستقل، فراخ دل اور ثابت قدم دوست رہا ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی