بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے اپنے عزم کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک میں مسائل کے باوجود سارک کو فعال کیا جاسکتا ہے۔بنگلادیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارے خطے کے مستقبل کا معاملہ ہے، اگر یورپی یونین تاریخی تقسیم کے باوجود آگے بڑھ سکتی ہے، تو ہم کیوں آگے نہیں بڑھ سکتے؟انہوں نے پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم "سارک" کو فعال کیا جاسکتا ہے، بھارت، پاکستان کے ساتھ کچھ معاملات معطل رکھ کر باقی پر آگے بڑھ سکتا ہے۔ وہ اسی پر کام کریں گے۔بنگلادیش کے عبوری سربراہ کا کہنا تھا کہ اور کچھ نہیں کر سکتے تو بھی دکھاوے کیلئے ہی سہی سارک ممالک کے سربراہان اتحاد کے اظہار کیلئے جمع ہوکر ایک تصویر تو کھنچوا سکتے ہیں۔ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ مسئلہ موجود ہو تو اسے ہمیشہ برقرار رکھا جائے، مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی