i بین اقوامی

وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں مذید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئیتازترین

March 17, 2023

وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں مختلف گروپوں سے نبٹنے کے لیے اعلان کردہ ہنگامی حالت میں مزید 30دن کی توسیع کر دی گئی ہے،صدر نایب بوکیل کی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو کانگریس نے 67ووٹوں سے قبول کر لیا اور 16اپریل تک اس پر عمل درآمد ہوگا،اطلاع کے مطابق ہنگامی حالت کے تحت 2,513ہتھیار اور 3,167گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں جبکہ مختلف گرہوں کے 66ہزار سے زائد گینگ کے کو حراست میں لیا جا چکا ہے،ملک میں پہلی بار 27مارچ 2022کو اعلان کردہ ہنگامی حالات میں 12ویں مرتبہ اس کی مدت میں توسیع کی گئی ہے،مارچ کے آغاز سے اب تک ملک میں گینگ کے ارکان کے خلاف کارروائیوں میں 100سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،حکام MS13گینگ کو ملک میں تشدد کے دوبارہ بڑھنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں،ایل سلواڈور، جو دنیا میں سب سے زیادہ قتل کی شرح والے ممالک میں سے ایک ہے، ملک میں گینگز کی طاقت کی وجہ سے سیکیورٹی کا سنگین مسئلہ موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی