i بین اقوامی

ورژن 3.0چین۔ آسیان آزاد تجارتی علاقہ بارے مذاکرات کے پہلے دور کی مشاورت کا آغازتازترین

February 08, 2023

چینی وزارت تجارت کے مطابق ورژن3.0 چین۔ آسیان آزاد تجارتی علاقہ (ایف ٹی اے) بارے مذاکرات کے پہلے دور کی مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔چین اور آسیان ملکوں کے متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ آسیان سیکرٹریٹ کے حکام نے اس حوالے سے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔فریقین نے مذاکرات کے طریقہ کار کے اصولوں، تنظیمی انتظامات اور منصوبہ بندی بارے تفصیلی بات چیت کی اور اگلے دور کے مذاکرات کے لیے ایک نظام الاوقات اور لائحہ عمل تیار کیا۔چین اور آسیان نے نومبر 2022 میں مشترکہ طور پر مذاکرات کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مذاکرات میں اشیا کی تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل اور سبز معیشت سمیت دیگر شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ ایک مزید جامع، جدید، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند چین آسیان آزاد تجارتی علاقہ بنایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی