i بین اقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین امن معاہدے کے لیے پر امیدتازترین

April 21, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے رواں ہفتے مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے سے خطے میں جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں توقع ہے کہ دونوں ممالک اس ہفتے کسی امن معاہدے پر پہنچ جائیں گے، جس سے خطے میں جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر جنگ بندی عمل میں آتی ہے تو روس اور یوکرین کے لیے امریکا کے ساتھ بڑے تجارتی مواقع میسر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت شروع کریں گے، ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ تاہم، انہوں نے ان ممکنہ امن مذاکرات کی تفصیلات یا کسی سفارتی پیش رفت سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی