امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک مشکلکھڑی ہو گئی ہے،امریکی محکمہ انصاف نے الیکشن2020 کے بعد ہونے والے ہنگاموں کی نئی فرد جرم تیار کرلی، واشنگٹن کیس کی نئی فرد جرم میں وہی چار الزامات ہیں، جو پہلے ٹرمپ پر عائد کئے گئے تھے،سپریم کورٹ نے یکم جولائی کو فیصلہ دیا تھا ٹرمپ کے خلاف صدارت کے دوران اقدامات پر مجرمانہ کارروائی نہیں ہو سکتی،نئی فردجرم میں یہ الزامات شامل نہیں کہ ٹرمپ نے اپنی الیکشن شکست کو تبدیل کرنے کیلئے محکمہ انصاف پر دبائو ڈالا،نئی فرد جرم کے مطابق ٹرمپ نے جو بائیڈن سے اپنی شکست روکنے کیلئے کثیر جہتی سازش کی،محکمہ انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس نئی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیا، جس نے ابتدائی کیس میں شہادتیں ریکارڈ نہیں کیں،ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے نئی پیشرفت پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی