امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو آئندہ ماہ اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی۔امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن میں 20 جنوری کو منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ نومبر کے اوائل میں چینی صدر شی جن پنگ کے لیے بھیجا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اسے قبول کیا گیا یا نہیں۔واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے مریکی چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے شی جن پنگ کے ساتھ چھا تعلق بن گیا ہے اور رواں ہفتے رابطہ ہوا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر متعدد چائنا ہاکس کو نامزد کیا ہے جن میں سینیٹر مارکو روبیو بطور وزیر خارجہ شامل ہیں۔نو منتخب صدر نے کہا ہے کہ جب تک بیجنگ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات نہیں کرتا وہ چینی اشیا پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی