امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کو امریکی شہریوں کی اکثریت نے مسترد کر دیا۔امریکی میڈیا کے سروے کے مطابق 47 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو برا قرار دے دیا۔ سروے رپورٹ میں 13 فیصد نے ٹرمپ کے بیان کی حمایت کی اور 40 فیصد امریکیوں نے اس حوالے سے واضح رائے نہیں دی۔پول کے مطابق صدر ٹرمپ کے حماس اسرائیل تنازع سے نمٹنے کے طریقہ کار کی 54 فیصد امریکیوں نے حمایت اور 46 فیصد نے مخالفت کی ہے۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کے عزم کو ایک بار پھر دوہرایا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی