i بین اقوامی

وینزویلا کی برکس گروپ میں شمولیت کی درخواستتازترین

August 03, 2023

وینزویلا نے برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل برکس گروپ میں شمولیت کے لئے باضابطہ درخواست دائر کر دی،غیر ملکی میڈیاکے مطابق وینزویلا نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کی رکنیت کیلئے باضابطہ طور پر درخواست دی ہے اور اس حوالے سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر مثبت فیصلے کی توقع کر رہے ہیں،نکولس مادورو کا کہنا تھا کہ ہم نے برکس میں شامل ہونے کے لیے ایک درخواست دائر کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس درخواست کو منظور کر لیا جائے گا، ہمیں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ سے وینزویلا کے جلد یا بدیر برکس کا رکن بننے کے لیے مثبت ردعمل کی توقع ہے،انہوں نے کہا کہ برکس ایک نئی دنیا کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ایک کثیر قطبی عالمی نظام کی طرف ایک متحرک راستہ ہموار کرتا ہے، برکس کے پانچ رکن ممالک سے توقع ہے کہ وہ 22-24اگست کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے گروپ کے سربراہی اجلاس میں متعدد ممالک کی سرکاری رکنیت کی درخواستوں پر غور کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی