i بین اقوامی

وینس جائو، روس جا کر اسکینگ کرو،یوکرینی صدر کے ساتھ بر ے رویہ پر امریکی نائب صدر کو عوامی ردعمل کا سامناتازترین

March 03, 2025

وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ برے رویے پر امریکی عوام سراپا احتجاج ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جے ڈی وینس اسکینگ کرنے ورمونٹ پہنچے تو مظاہرین وہاں بھی پہنچ گئے اور انہوں نے نعرے لگائے کہ وینس جائو، روس جا کر اسکینگ کرو۔مظاہروں کے بعد جے ڈی وینس نے اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لیے کسی اور نامعلوم مقام کا رخ کر لیا۔ دوسری جانب مظاہرین نے نیویارک، لاس اینجلس اور بوسٹن میں ٹیسلا کمپنی کی دکانوں پر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کے خلاف بھی مظاہرے کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی