امریکی صدر جو بائیڈن کی بھولنے کی عادت نے انہیں عالی رہنمائوں کے سامنے شرمندہ کروا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے نیویارک میں عالمی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک کے بجائے واشنگٹن میں خوش آمدید کہہ دیا۔ جو بائیڈن کے دوبارہ بھلکڑ پن نے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کے بارے میں مزید خدشات کو جنم دے دیا ہے جو اس سے قبل بھی موضوع بحث رہے ہیں۔یہ پروگرام اسٹریٹجک طور پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے ساتھ ترتیب دیا گیا تھا، جہاں بائیڈن نے منگل کو خطاب کیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے انٹر کانٹینینٹل نیویارک بارکلے ہوٹل میں عالمی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک کے بجائے واشنگٹن میں خوش آمدید کہہ دیا، جس کا ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خطاب میں جو بائیڈن کو اپنی غلطی کا احساس ہی نہیں ہوا اور 81 سالہ امریکی صدر نے اپنی تقریر کو جاری رکھا۔اس سے قبل امریکی صدر ایک تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسٹیج پر مدعو کرنا بھول گئے تھے جس کے بعد ان پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے مضحکہ خیز تبصرے کیے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی