i بین اقوامی

وائٹ ہائوس کے سامنے نریندر مودی کے خلاف بڑا مظاہرہ،سکھ کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئےتازترین

February 14, 2025

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہائوس کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے میں سکھ کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور "خالصتان" کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ بھارت کی دیگر اقلیتی کمیونٹیز بھی مودی کے خلاف نعرے بازی میں شامل ہوئیں۔مظاہرے کے دوران چند بھارتی شہری مودی کے حق میں بھی نعرے لگاتے نظر آئے، جس سے دونوں طرف کے مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی اقلیتوں کے حقوق کو نظر انداز کر کے ان کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں، اور ان کا مطالبہ تھا کہ صدر ٹرمپ کو اس صورتحال کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔ اس دوران خالصتان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی