نیپال کے کھٹمنڈو میں روایتی لباس میں ملبوس گورونگ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے نئے سال کا استقبال کرنے کیلئے گزشتہ روز "تمو لوسر" کا تہوار منایا۔تمو لوسر گورونگ برادری کا ایک اہم تہوار ہے۔ یہ خاندان کے دوبارہ ملاپ، کھانے، پینے اور خوشی منانے کا دن ہے۔ گورونگ برادری کی جانب سے اپنی ثقافتی خوشی کا مظاہرہ کرنے کیلئے کھٹمنڈو میں پریڈ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی