نیوزی لینڈ میں گبریئل نامی سمندری طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 5ہوگئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 9ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششیں جاری ہیں، کچھ شہروں میں رابطے اور رسائی کے ذرائع بدستور منقطع ہیں جب کہ لاکھوں لوگ بجلی سے بھی محروم ہیں، متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پانی، خوراک اور فیول آبادی تک پہنچایا جا رہا ہے،دوسری جانب محکمہ موسمیات نے نیوزی لینڈ کے مشرقی حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے،حکومت کی جانب سے سمندری طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی