یوزی لینڈ کی حکومت نے سمندری طوفان گیبریل کی تباہی کے باعث ملکی تاریخ میں تیسری بار قومی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا، ایمرجنسی کا اطلاق نارتھ لینڈ، آکلینڈ، ٹائراوہیٹی، بے آف پلینٹی، وائیکاٹو اور ہاکس بے کے علاقوں پر ہوگا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی منیجمنٹ کے وزیر کیران میک اینلٹی نے ایمرجنسی سے متعلق اعلامیے پر دستخط کیے، پانچ شمالی علاقوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت کا اعلان کیا جا چکا ہے،نیوزی لینڈ کے شمال میں سمندری طوفان گیبریل کے ٹکرانے سے تقریبا 38 ہزارگھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، آکلینڈ میں حکام نے شہریوں کے انخلا کے لئے درجنوں مراکز قائم کیے ہیں اور شدید بارش اور آندھی کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں،آکلینڈ ایئرپورٹ حکام کے مطابق بین الاقوامی اور قومی پروازوں کا جلد دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے لیکن اگر موسمی حالات خراب ہوئے تو اس میں تبدیلی آ سکتی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی