i بین اقوامی

نیویارک، سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا نوجوان قصور وار قرار، سزا کا انتظارتازترین

February 22, 2025

ملعو ن سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر نا می نوجوان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے اور وہ سزا کا منتظر ہے ۔برطانوی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق ہادی مطر نامی شخص کو سلمان رشدی کو قتل کرنے کی کوشش پر مجرم کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ ہادی نے 2022 میں امریکی شہر نیو یارک کے علاقے شوٹاکوا میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر سلمان رشدی کو چاقو کے وار قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا تھا جب وہ تقریب سے خطاب کرنے اسٹیج پر موجود تھا۔ پولیس نے سلمان رشدی پر حملے کے الزام میں ہادی مطر کو گرفتار کرلیا تھا جب کہ سلمان رشدی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔77 سالہ سلمان رشدی کو چاقو حملے میں سر، گردن، جسم اور ہاتھ پر چوٹیں آئی تھیں جس کی وجہ سے اس کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی اور اس کے بعض اندرونی اعضا کو بھی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق ہادی مطر کو ہنری ریز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا بھی قصوروار پایا گیا تھا، جو سلمان رشدی کے ساتھ تقریب کی میزبانی کر رہے تھے۔ ہینری ریز ایک ایسے گروپ کا بانی ہے جو ان مصنفین کی مدد کرتا ہے جو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ ہادی نے رشدی پر حملے کے دوران ریز کو بھی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کے بعد ہادی مطر نے امریکی اخبار کو بتایا کہ وہ نیو جرسی سے اس تقریب میں گئے تھے کیونکہ رشدی نے اسلام کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے تھے اور وہ اس سے نفرت کرتے ہیں یہی وجہ کہ انہوں نے سلمان رشدی پر حملہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی