امریکی پروسیکیوٹرز نے نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز پر ترک شہریوں کی جانب سے غیرقانونی رقم وصول کرنے اور پرتعیش سفر کرنے کے لیے الزامات عائد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کردی ہے،غیرملکیمیڈیاکی رپورٹ کے مطابق پروسیکیوٹرز نے 57صفحات پر مشتمل فرد جرم میں کہا ہے کہ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مبینہ طور پر 2021میں میئر کی مہم دوران پرتعیش ہوٹلز کے کمروں میں ٹھہرنے اور مہنگے ریسٹورنٹس میں کھانے کی دعوتیں قبول کی تھیں،پروسیکیوٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ ان دعوتوں کے جواب میں ایڈمز نے شہری حکومت کے عہدیداروں پر دبائو ڈالا کہ وہ 36منزلہ قونصل خانے کی عمارت سیفٹی کے خدشات کے باوجود کھولنے کی اجازت دی جائے،نیویارک سٹی کے میئر پر فراڈ کرنے کے لیے سازش سمیت 5مختلف جرائم کے الزامات عائد کردیے ہیں،دوسری جانب 64سالہ ایرک ایڈمز نے کسی قسم کا غلط کام کرنے کا تاثر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ وہ ان الزامات کے خلاف عدالت میں جنگ لڑیں گے اور اپنے عہدے سے بھی مستعفی نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ میں بطور میئر اپنا کام جاری رکھوں گا جبکہ متعدد شخصیات کی جانب سے انہیں اپنے عہدے سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے،ادھر ترک وزارت خارجہ، ایوان صدر اور واشنگٹن میں سفارت خانے کی جانب سے ان الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا،قبل ازیں مین ہیٹن اپرایسٹ سائیڈ پر واقع میئر کے گھر گریسی مینشن پر فیڈرل ایجنٹس نے چھاپہ مارا جہاں متعدد افراد کاروباری لباس میں بریف کیسز اور دیگر اشیا ہاتھ میں لیے ہوئے نظر آئے،رپورٹ کے مطابق کیپٹن کے رینک تک پہنچنے والے سابق پولیس افسر ایرک ایڈمز شہر کے 110میئرز میں سے پہلے میئر ہیں جن پر عہدے کے دوران فرد جرم عائد کردی گئی ہے،پیس یونیورسٹی لا اسکول کے پروفیسر بینیٹ گریشمین نے کہا کہ نیویارک کے ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہچل انہیں عہدے سے ہٹاسکتے ہیں لیکن اس کا عمل کافی مشکل ہے،رپورٹ کے مطابق فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ایرک ایڈمز نے ایک اہم عہدے پر ہوتے ہوئے ترک ایئرلائن میں مفت سفر کی پیش کش قبول کی حالانکہ اس کے اخراجات لاکھوں ڈالرز میں تھے، اسی طرح استنبول میں سینٹ ریگس ہوٹل میں دو راتیں گزارنے کے لیے 600ڈالر ادا کیے جو اصل قیمت 7ہزار ڈالر سے کئی گنا کم تھے،اسی طرح ان پر الزام ہے کہ 2021میں میئر کی مہم کے دوران انہی ذرائع سے فنڈنگ کی مد میں رقم وصول کی اور اسی فنڈنگ کی مدد سے وہ ایک کروڑ ڈالر اضافی رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،مین ہیٹن میں سرفہرست فیڈرل پروسیکیوٹر ڈیمیئن ولیمز نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نیویارک سٹی کے ایک ابھرتے ہوئے سیاست کے ساتھ مراعات حاصل کرنے کے لیے برسوں پر محیط ایک اسکیم تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی