i بین اقوامی

نیویارک، سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلا دیا گیاتازترین

December 23, 2024

امریکی کی ریاست نیویارک کی سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی عورت کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ خاتون بروکلین کے کونی آئی لینڈ اسٹیشن میں ایک سب وے ٹرین میں تھی۔ ٹرین میں ایک شخص نے اچانک اس کے کپڑوں کو لائٹر سے آگ لگا دی، جس سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔پولیس نے مشتبہ شخص کو بعد میں سب وے میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی