i بین اقوامی

نیویارک کی عدالت کا محمود خلیل کی وکلا سے بات کرانے کا حکمتازترین

March 13, 2025

فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو اپنے وکلا سے بھی علیحدہ بات کرنے کی اجازت نہیں ۔اس بات کاانکشاف محمود خلیل کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ہواجس پر مین ہیٹن کورٹ کے جج جیسی فرمین نے حکم دیا ہے کہ محمود خلیل سے اس کے وکلا کی بات کرائی جائے۔خلیل پر تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔تاہم اس کے وکیل رمزی قسیم کا کہنا تھا کہ خلیل کو نیویارک کی سڑک سے جس روز سے گرفتار کیا گیا ہے وہ ایک بار بھی اس سے بات نہیں کرسکے۔صدرٹرمپ نے محمود خلیل کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے اور اس کا گرین کارڈ منسوخ کردیا ہے۔محکمہ انصاف کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ خلیل کا مقدمہ نیویارک سے نیو جرسی یا لیوزی اینا منتقل کرنا چاہتے ہیں۔خلیل کی 8 ماہ کی حاملہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو افطارسے لوٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔یہ گرفتاری جسم سے روح چھیننے جیسی ہے اور انہیں ایسی حالت میں بھی اپنے شوہر سے بات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے محمود خلیل کوگرفتار کیا تھا۔ محمود خلیل کی گرفتاری کے خلاف امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی