i بین اقوامی

نیٹو کا روس سے نیو اسٹارٹ معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہتازترین

February 22, 2023

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے روس کی جانب سے نیو اسٹارٹ معاہدے میں شرکت کی معطلی کو ہتھیاروں کے کنٹرول کی مفاہمت کے خاتمے کے مترادف قرار دیا اور روس سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،اسٹولٹن برگ نے بیلجیئم کے برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا اور یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے لیے اعلی نمائندے جوزپ بوریل سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،نیو سٹارٹ معاہدے کو معطل کرنے کے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں روس نے ہتھیاروں کے کنٹرول کے اہم معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے یا ان سے ہٹ گیا ہے، اس فیصلے کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول کا پورا ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے، میں روس کو سختی سے مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور موجودہ معاہدوں کا احترام کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی