i بین اقوامی

نیند کا عالمی دن، بھارتی کمپنی نے ملازمین کو ایک روز کے لئے'' کھلی نیند'' کی اجازت دے دیتازترین

March 17, 2023

دنیا بھر میں نیند کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی شہر بنگلور کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو نیند کا ہی تحفہ دے دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلور کی ایک کمپنی نے نیند کے عالمی دن ملازمین کو کھلی چھوٹ دی ہے کہ وہ جتنا چاہے سو سکتے ہیں اور چاہیں تو چھٹی بھی کرسکتے ہیں،کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ تمام ملازمین کو نیند کے عالمی دن پر آرام کے لیے چھٹی کی اجازت دی گئی ہے،سوشل میڈیا پر کمپنی کی جانب سے ملازمین کو بھیجے گئے ای میل کی تصویر دیکھ کر لوگ نہ صرف حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ کمپنی کی اس پالیسی کو سراہا بھی جارہاہے ،کمپنی نے گزشتہ برس ملازمین کیلئے Right to Nap policy یعنی کام کے دوران 30منٹ کے وقفے کی بھی پالیسی متعارف کروائی تھی ،واضح رہے کہ 17 مارچ کو دنیا بھر میں نیند کا عالمی دن منایاجاتاہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی