i بین اقوامی

ہنگری میں سویڈن کی نیٹو رکنیت پر رائے دہی ملتویتازترین

August 01, 2023

ہنگری میں اپوزیشن کی جانب سے سویڈن کی نیٹو میں شرکت کی منظوری کے لیے شروع کردہ خصوصی پارلیمانی اجلاس میں کورم پورا نہ ہو سکنے کی وجہ سے رائے دہی نہیں ہو سکی،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اپوزیشن پارٹی کے ممبران اسمبلی کی جانب سے سویڈن کے نیٹو کے ساتھ الحاق کی منظوری کے لیے منعقدہ ہنگامی پارلیمانی اجلاس کے خلاف احتجاجی طور پر حکمران جماعت کے اراکین نے اجلاس میں شرکت نہیں کی،نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کی منظوری پر رائے دہی پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت رکھنے والی حکمران جماعت کے ارکان کے اجلاس میں نہ آنے کے بعد ملتوی کر دی گئی،ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ اور تجارت پیٹر سیجارتو نے 11جولائی کو کہا تھا کہ سویڈن کی جانب سے نیٹو کی رکنیت کی منظوری فی الحال صرف ایک تکنیکی معاملہ ہے،ہنگری نے 28جون کو اعلان کیا تھا کہ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے لیے توثیق کا اجلاس موسم خزاں تک ملتوی کر دیا گیا ہے،فن لینڈ 4اپریل کو نیٹو کا 31واں رکن بنا تھاجب کہ ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی منظوری نہیں دی ،ہنگری کے وزیر سیجارتو نے 5جولائی کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ انقرہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اور اس بات پر زور دیا کہ اگر اتحاد میں سویڈن کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ کے موقف میں تبدیلی آتی ہے تو ہنگری کسی بھی ملک کو نیٹو میں شمولیت سے نہیں روکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی