i بین اقوامی

ناسا کا خلائی مشن ایک بار پھر چاند پر جانے کو تیار، خاتون سمیت چار خلا نووردوں کے ناموں کا اعلانتازترین

April 04, 2023

ناسا نے نصف صدی بعد انسانوں کو چاند پر بھیجنے کی تیاری کا آغاز کردیا، مشن بھیجنے کے لیے خاتون سمیت چار خلا نووردوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا،غیرملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کا خلائی مشن چاروں خلانوردوں کو لے کر اگلے سال کے اوائل میں چاند پر جائے گا، چاند پر جانے والوں میں ریڈوائزمین، وکٹرگلوور، کرسٹینا ہیماک اور جیریمی ہینسن مشن میں شامل ہوں گے، آرٹیمس ٹو مشن 2024پچاس سال بعد ناسا کا پہلا انسان بردار چاند مشن ہے، امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے پہلی بار اس مشن کے لیے امریکی خاتون خلانورد کرسٹینا کوچ کو شامل کیا ہے، کرسٹینا کوچ کو سب سے طویل مسلسل خلائی پرواز کرنے والی خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے، ناسا کے مطابق آرٹیمیس مشن مریخ کے بارے میں بھی نئی کھوج لگائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی