روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے کہا ہے کہ نارتھ فلو گیس پائپ لائن پر یوکرینی گروہوں کے حملے سے متعلق دعوے احمقانہ ہیں،روسی صدر نے سرکاری میڈیا پر نارتھ فلو گیس پائپ لائن میں دھماکوں سے متعلق کہا کہ مغربی میڈیا کا دعوی ہے بعض یوکرینی گروپوں نے پائپ لائن اڑانے کی کوشش کی ہے جو کہ احمقانہ دعوے ہیں ،اس قسم کے حملوں کی کوشش صرف ماہرین یا اعلی ٹیکنالوجی کے حامل ممالک ہی کر سکتے ہیں،پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک ایسے دھماکوں کی کوشش کرنے کے اہل ہیں حتی امریکہ نے اس حوالے سے دلچسپی بھی ظاہر کی ہے، روسی گیس کی قیمت عام طور پر 25تا 30فیصد زیادہ ہوتی ہے مگر اس کے باوجود مائع گیس سمیت روسی توانائی کی یورپی بازاروں تک رسائی روکنے کیلیے امریکہ قریبی دلچسپی رکھتا ہے، روسی صدر نے بتایا کہ پائپ لائن پر متعدد دھماکہ خیز مواد نصب کیے گئے تھے جن میں سے بعض نہیں پھٹ سکے، پائپ لائن کو دھماکے سے نقصان ضرور پہنچا ہے جس کی وجہ سے اس کی مرمت میں مشکل پیش آئے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی