نائجر کی فوجی حکومت کے ترجمان امادوعبدرامانے نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یوکرین کیسا تھ سفارتی تعلقات فور ی طور پر منقطع کر دئیے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام یو کرین کی طرف سے دہشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کی جارحیت پر فیصلہ دے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کی سنگینی اور مالی میں یوکرین کی جارحیت کے تسلیم شدہ اور ملوث ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے نائجر کی حکومت نے مالی کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کرنے اور یوکرین کی جارحیت اور اس کے سرپرستوں کے خلاف فیصلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مالی کی عبوری حکومت نے بھی یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کرنے اعلان کر رکھا ہے کیونکہ یوکرین نے مالی کے خلاف جارحیت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی