نائجر میں حکومت پر قابض جتھے نے صدر محمد بازوم انتظامیہ کے بعض وزرا اور حکام کو حراست میں لے لیا ہے، ترک میڈیا کے مطابق صدر بازوم کی ڈیموکریسی اینڈ سوشلزم پارٹی نے جاری کردہ تحریری بیان میں مارشل لا جتھے کی طرف سے نصف شب کے وقت بعض پارٹی حکام اور وزرا کو حراست میں لئے جانے کا اعلان کیا ہے،بیان کے مطابق وزیر داخلہ حاما آمادو سولے، وزیر معدنیات ہادیزا اوسینی اور وزیر رسل و رسائل اومارو مالام آلما کو حراست میں لے لیا گیا ہے،مارشل لا جتھے اور صدر بازوم کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے سابق صدر محمدو ایسافو کے بیٹے اور وزیر پیٹرول ثانی ایسوف محمدو بھی حراست میں لئے جانے والے وزرا میں شامل ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ زیرِ حراست وزرا کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا اورمن پسند گرفتاریاں کر کے جمہوریت کے حامیوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی