i بین اقوامی

نائجیریا میں کشتی الٹنے سے 41 افراد ہلاک، 12 کو بچا لیا گیاتازترین

September 16, 2024

نائجیریا کی شمال مغربی ریاست زمفارا میں لکڑی کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ12 کو بچا لیا گیا ۔ نائجیریا کے وفاقی ایوان نمائندگان میں گومی بکیوم حلقے سے تعلق رکھنے والے قانون ساز سلیمان گومی نے میڈیا کو بتایا کہ 50 سے زیادہ مسافروں اور عملے کو لے جانے والی کشتی گزشتہ روز ساحل سے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد زمفارا کے مقامی حکومتی علاقے گومی کے قصبے کے قریب ایک ندی میں الٹ گئی۔ گومی نے بتایا کہ مسافر کسان تھے جو روزانہ کشتی کے ذریعے پڑوسی علاقوں میں اپنے کھیتوں تک جاتے ہیں۔ مقامی حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر مقامی غوطہ خوروں سمیت اہلکاروں کو بھیجا جنہوں نے کم از کم ایک درجن زندہ بچ جانے والے افراد کوپانی سے باہر نکالا۔ مقامی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زمفارا سٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ حسن دورا نے کہا کہ اس واقعے میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی