نائیجیریا کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے ایک فوجی اہلکار نے ساتھی فوجی و اقوام متحدہ کے کو پائلٹ کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد فلاحی کارکن کو گولی مار کر قتل کردیا ،فوجی حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں نائیجیرین افواج مذہبی شدت پسند گروہوں سے جنگ میں مصروف ہیں اور اقوام متحدہ کی ہیومنیٹیرین ائیرسروسز (UNHAS)بھی افواج کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے،نائیجیریا میں جاری فوجی آپریشن کے ترجمان سیمسن نانٹپ ژاکوم کا کہنا تھا کہ نائیجیرین فوجی نے اقوام متحدہ کے کو پائلٹ کو زخمی کرنے کے بعد فوج کے ہمراہ جنگ زدہ علاقے میں فلاحی اور امدادی کاموں میں مصروف فلاحی کارکنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک فلاحی کارکن ہلاک ہو گیا ،ترجمان کا کہنا تھا کہ موقع پر موجود فوجیوں نے بروقت حرکت کرتے ہوئے مسلح فوجی سے اسلحہ چھین لیا تھا تاہم اس سے قبل ہی وہ اقوام متحدہ کے کو پائلٹ کو زخمی اور ایک فلاحی کارکن کو قتل کر چکا تھا،ترجمان کا کہنا تھا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ اس حملے کے پیچھے کیا محرکات ہیں تاہم واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی