نائجیریا میں ایک فضائی حملے میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے دو نام نہاد اعلی عہدیداروں سمیت کم از کم 40افراد ہلاک ہو گئے،نائیجیرین میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجر صوبے میں بوکو حرام تنظیم کے خلاف فضائی آپریشن کیا گیا،اس کارروائی میں کم از کم 40افراد ہلاک ہوئے جن میں تنظیم کے نام نہاد ا سرغنہ بھی شامل تھے،جن کی ریڈ بلیٹن سے تلاش کی جا رہی تھی، یاد رہے کہ نائیجیریا میں 2000کی دہائی کے اوائل سے 2009سے لے کر اب تک بوکو حرام کی وسیع پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں 20ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، تو لاکھوں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی