متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب اور ایشیائی و یورپی ممالک کی شرکت سے "صحرائی پرچم 2023"نامی فضائی مشقیں شروع ہو گئی ہیں، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب وزارت دفاع نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں متحدہ عرب امارات کی ظفرا ایئر بیس پر سعودی عرب ایئر فورس اور دوست ممالک کی شرکت سے "صحرائی پرچم 2023"مشقیں شروع ہونے کا اعلان کیا ہے،متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مشقوں کا ہدف شریک ممالک کی فضائی قوتوں کے درمیان محاربے کے لئے ہمہ وقت تیار حالت کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور فوجی تجربے کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کرنا ہے، مشقوں میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب، امریکہ، اسپین، بھارت اور فرانس شرکت کر رہے ہیں ، مشقیں 17مارچ تک جاری رہیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی