i بین اقوامی

مصر نے فلاڈیلفیا کوریڈور اور رفح کراسنگ پر اسرائیل کی موجودگی مسترد کردیتازترین

September 03, 2024

مصر نے کہا کہ فلاڈیلفیا کورڈیور او رفع کراسنگ پر اسرائیل کی موجودگی کومسترد کرتے ہیں،قاہرہ کے میڈیا کے مطابق مصر کے ایک اعلی ذرائع نے کہا کہ مصر کسی بھی امن معاہدے کے تعین کرنے والوں پر زور دیتا ہے کہ وہ فلاڈیلفیا کوریڈور اور رفح کراسنگ میں اسرائیلی موجودگی کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے،مصری ذرائع نے مزید کہا کہ موجودہ جنگ کا جاری رہنا اور اس کے علاقائی پھیلائو کا امکان انتہائی خطرناک ہے، اس کے ہر سطح پر سنگین نتائج ہوں گے،مصری ذرائع نے اسرائیلی حکومت کو جنگ بندی کے معاہدے تک نہ پہنچنے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا اور کہا ہے وہ اپنے اندرونی بحران کو چھپانے کے لئے زمین پر ایک نئی حقیقت مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے،حماس میں مذاکراتی فائل کے ذمہ دار اہلکار خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ فلاڈیلفیا اور نٹساریم کورڈورز اور رفح کراسنگ سے اسرائیلی انخلا کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ حماس اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی نئی شرائط پر بات چیت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، حماس نیتن یاہو کو مغربی کنارے کی صورتحال کو بھڑکانے اور پورے خطے میں آگ پھیلانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی