i بین اقوامی

مسجد الحرام' زائرین کو عمرے کی تاریخ اور وقت کی پابندی کی ہدایتتازترین

November 30, 2022

سعودی محکمہ امن عامہ نے مسجد الحرام میں رش کی زحمت سے بچنے اور ضیوف الرحمن کو سہولت فراہمی کے پیش نظر عمرہ زائرین کو پرمٹ میں درج مقررہ وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرین عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی سختی سے پابندی کریں اوردی گئی تاریخ اور وقت پر عمرہ ادا کریں۔ڈپٹی سیکریٹری حج وعمرہ عبدالرحمن شمس کا کہنا ہے کہ عمرہ کا پرمٹ حاصل کرنے کے لیے 'نسک ایپ' بنائی گئی ہے۔زائرین ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے جس میں عمرہ کی تاریخ اور وقت دیا گیا ہوتا ہے۔نسک ایپ کو وزارت حج و عمرہ اور سیاحت اتھارٹی کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی