i بین اقوامی

مسجد الحرام میں گزشتہ 80سال سے زائد متواتر طواف کرنیوالے بزرگ انتقال کرگئےتازترین

December 12, 2022

مسجد الحرام میں گزشتہ 80سال سے زائد متواتر طواف کرنے والے شیخ عوض الحربی انتقال کرگئے،شیخ عوض الحربی کی نماز جنازہ حرم شریف میں ادا کی گئی اور انہیں حدود حرم کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، عرب میڈیا کے مطابق شیخ عوض الحربی نے طویل عمر پائی اور وہ مکہ مکرمہ کے سب سے بزرگ شہری تھے،رپورٹ کے مطابق شیخ عوض الحربی دہائیوں سے مسجد الحرام میں پنج وقتہ نماز پابندی سے ادا کر رہے تھے، اسی وجہ سے وہ مسجد الحرام کی ایک جانی پہچانی شخصیت تھے اور انہیں 'حرم کا کبوتر' بھی کہتے تھے،شیخ عوض الحربی کے انتقال پر دنیا بھر می موجود مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی