i بین اقوامی

مشرق وسطی تنازع ، جی سیون ممالک کا سفارتی حل پر زورتازترین

October 03, 2024

گروپ سیون ملکوں کے رہنماں نے مشرق وسطی کی بگڑتی امن و امان کی صورتحال اور بحران پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے ان سات امیر ترین ملکوں نے تنازعے کے سفارتی حل پر زور دیا ہے جس سے خطے میں تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے ،گروپ سیون کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے اور تصادم کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہو گا،گروپ سیون جس میں سربراہی کے لیے روٹیشن کا طریقہ رائج ہے، اس کے اجلاسوں کی صدارت اٹلی کے پاس ہے، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے گروپ سیون کے رہنمائوں کی میزبانی کی جو کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کے بعد بلایا گیا تھا،اٹلی کی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام رہنماں نے ایرانی میزائل حملے کی مذمت کی ہے، یہ اسرائیل پر اب تک کا ایران کا سب سے بڑا حملہ تھا، گروپ رہنمائوں نے جنگی خطرہ کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے،گروپ نے غزہ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 2735کے تحت مرحلہ وار جنگ بندی اور لبنان اسرائیل سرحدی امن کے لیے قرار داد 1701جسے 2006میں منظور کیا گیا تھا اس کے مطابق آگے بڑھانے اور عمل میں لانے کا کہا ہے،یاد رہے گروپ سیون ممالک میں امریکہ، کینیڈا ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، جاپان اور اٹلی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی