i بین اقوامی

مشرق وسطی سے متعلق امریکہ غلط اندازے لگا رہا ہے، صدر طیب اردوانتازترین

February 15, 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مشرق وسطی سے متعلق غلط اندازے لگا رہی ہے اور صیہونیوں کے جھوٹ سے تنازعات صرف شدت اختیار کریں گے۔غیرملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق صدر اردوان نے غیرملکی دوروں سے واپسی پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ ہمارے خطے سے متعلق غلط اندازے لگا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ایسے نقطہ نظر کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو خطے کی تاریخ اور اقدار کو نظرانداز کرتا ہے۔ صدر طیب اردوان نے امید کا اظہار کیا کہ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے اور نئے تنازعات کھڑے کرنے کے بجائے امن کے لیے اقدامات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کی حقیقی معنوں میں علامات نہیں نظر آتیں اور مسلمان ممالک ابھی تک اس معاملے پر اجتماعی قدم نہیں اٹھا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی