امریکا نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہکسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کے غیرمتزلزل عزم کی توثیق کی اورکہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی صورت میں یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے اور وسیع تر علاقائی استحکام کے لیے حالات سازگار بنائے جا سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی