گروپ سیون کے رکن ممالک نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطی میں مزید جارحیت سے کسی ملک کا فائدہ نہیں ہو گا، نیویارک میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران جی سیون گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اقدامات اور جوابی ردود عمل کے نتیجے میں تشدد کا یہ خطرناک گول چکر بڑھ سکتا ہے ، یہ پورے مشرق وسطی کو ایک وسیع تر علاقائی تصادم کی طرف لے جا سکتا ہے جس کے نتائج کا تصور نہیں کیا جا سکتا،بیان میں زور دیا گیا کہ اس حالیہ تباہ کن چکر کو روک دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی