i بین اقوامی

مریخ کے جنوبی حصے پر موجود ان سیاہ دھبوں کی حقیقتتازترین

February 10, 2025

ناسا نے حال ہی میں ایک زبردست تصویر جاری کی ہے جس میں مریخ کے قطب جنوبی حصے کے قریب ایک نایاب اور مسحور کن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیزر کے پھٹنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔سطح پر بنی یہ شکلیں صرف مریخ پر موسم بہار کے دوران ہی نظر آتی ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب سردیوں کے دوران منجمد کاربن ڈائی آکسائیڈ جمع ہو کر گیس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اس کے بعد یہ سطح میں موجود دراڑوں سے اور دھول اور بخارات کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔گیزر پھٹنے کا یہ ڈرامائی عمل مریخ کی سطح پر سیاہ جالے جیسی لکیریں بناتا ہے جنہیں عام طور پر "مارشین مکڑیاں" کہا جاتا ہے۔یہ سیاہ تشکیلات سیاروں کے سائنسدانوں کو مریخ پر موسمی آب و ہوا کے نمونوں کے بارے میں انمول بصیرت فراہم کرتی ہیں۔واضح رہے یہ تصویر اصل میں 2018 میں Mars Reconnaissance Orbiter ایم آر او کے ذریعے لی گئی تھی لیکن ناسا کی تازہ ترین ریلیز میں یہ دوبارہ منظر عام پر آئی ہے جس نے سرخ سیارے میں لوگوں کی دلچسپی کو مزید ابھارا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی