i بین اقوامی

مردوں کی خود سے دس سال بڑی عمر کی عورت سے شادی طلاق کی وجہ بنتی ہے، ماہرین نفسیاتتازترین

March 06, 2023

نفسیاتی امور کی مشیر ہوازن بن زغر نے کہا ہے کہ بہت سے مرد ایسے ہیں جو خود سے 10سال بڑی خواتین سے شادی کرتے ہیں کیونکہ انہیں بیوی کی نہیں بلکہ ماں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان عمر کا عام فرق 3سے 5سال تک ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ تحقیق اور اعداد وشمار سے پتا چلتا ہے کہ اگر کوئی عورت اپنے سے 10سال چھوٹے مرد سے شادی کرتی ہے تو اس سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے،نفسیاتی مشیر نے بتایا کہ شادی کی پہلی مدت کے دوران دونوں فریقوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے درمیان کئی اختلافات اور رکاوٹیں ہیں جو دونوں فریقوں کے درمیان مسائل کو گھمبیر کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی