i بین اقوامی

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جون قرارتازترین

July 07, 2023

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مسلسل سامنے آ رہے ہیں اور اب سائنسدانوں نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین جون قرار دیا ہے،گزشتہ مہینے امریکا کے جنوبی حصوں، میکسیکو، چین اور دیگر مقامات پر شدید ہیٹ ویوز دیکھنے میں آئیں جبکہ سمندری سطح کا درجہ حرارت تشویشناک حد تک بڑھ گیا، یورپی یونین کے ماہرین موسمیات نے دریافت کیا ہے کہ جون 2023نے سب سے زیادہ درجہ حرارت کا 2019(جون 2019) میں قائم ہونے والا ریکارڈ واضح فرق سے توڑ دیا ہے،یورپی ادارے کے مطابق انسانی تاریخ کے 10میں سے 9گرم ترین جون کے مہینے گزشتہ 10برسوں کے دوران دیکھنے میں آئے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ انسانوں کے باعث ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں نے زمین کے درجہ حرارت کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جون میں سمندری سطح کا درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا جس کی بنیادی وجہ شمالی اوقیانوس کا درجہ حرارت بڑھنا اور بحر اوقیانوس میں ایل نینو کا مضبوط ہونا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی