i بین اقوامی

مودی کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین کیساتھ تنازع کے پرامن حل پر زورتازترین

August 28, 2024

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا،وزیراعظم نریندرا مودی نے روسی صدر کے ساتھ بات کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور باہمی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے امور پر زور دیا ہے، تاہم روس کی طرف سے اس فون کال پر سوائے اس کے کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان فون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،مودی نے اپنی فون پر ہونے والی گفتگو کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ انہوں نے انڈیا کے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کا پر امن حل جلد نکلنا چاہئے،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے چند روز قبل قیام امن کے لئے یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی سے بھی تفصیلی گفتگو کی تھی، وہ اس وقت یوکرین کے دورے پر تھے، کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا جدید یوکرینی تاریخ کا یہ پہلا دورہ تھا،بھارت نے امریکہ اور مغربی دنیا کے اس دبا کے باوجود روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال رکھا ہے، روس تاریخی طور پر بھارت کے لیے اہم ترین اسلحہ فراہم کرنے والا ملک رہا ہے، بھارت کے سوویت یونین کے زمانے سے تعلقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی