مودی کا کمزور مینڈیٹ ان کے اتحادی گوتم اڈانی کو لے ڈوبا ، اڈانی کے حصص میں 25فیصد تک گراوٹ آئی ہے۔ بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کے سٹاک مارکیٹ گروپ کے حصص میں 25فیصد کمی آئی، کیونکہ انتخابی نتائج میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اکثریت سے محروم رہی اگرچہ الائنس انہیں حکومت بنانے سے روک نہیں پائے گا۔اڈانی کو ہندو قوم پرست مودی کا دیرینہ قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے، دونوں کا تعلق ریاست گجرات سے ہیں۔اپوزیشن پارٹیوں اور دیگر ناقدین نے الزام لگایا ہے کہ اڈانی اپنے تعلقات سے ناجائز طور پر کاروبار بڑھانے اور نگرانی سے بچنے کے لیے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اڈانی انٹرپرائزز کا نقصان 19فیصد کم ہو کر 35.33ڈالر (2,950روپے)فی شیئر پر بند ہوا، جو منگل کے اوپن سے ڈالر6.44کم ہے۔اڈانی گروپ کی دیگر کمپنیوں کے حصص بھی کریش کر گئے، براڈکاسٹر این ڈی ٹی وی 19فیصد نیچے اور گروپ کا پورٹس ڈویژن 21فیصد کم بند ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی