i بین اقوامی

ممتا بینرجی کا انوکھا احتجاج، دھرنے میں بی جے پی واشنگ مشین لے آئیںتازترین

March 30, 2023

بھارتی ریاست مشرقی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی کا احتجاج کا انوکھا انداز، دھرنے میں بی جے پی واشنگ مشین لاکر لانڈری ڈے منا لیا،کلکتہ میں ترینامول کانگریس کی سربراہ وزیر اعلی ممتا بینرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی مرکزی حکومت کے خلاف دو روزہ دھرنے کیلئے بنائے گئے اسٹیج پر ایک بڑی واشنگ مشین لا کر رکھ دی گئی جس پر بڑے حروف میں بے جے پی واشنگ مشین لکھا گیا تھا،ممتا بینرجی نے واشنگ مشین میں ایک کالے رنگ کا کپڑا ڈالا بعد میں مشین سے علامتی طور پر سفید رنگ کا کپڑا نکالتے ہوئے کہا کہ بے جے پی اب واشنگ مشین بن چکی ہے، کوئی بھی کرپٹ آدمی لے آ اور اسے بے جے پی میں شامل کروا دو، اس کی ساری کرپشن دھل جائے گی اور وہ تمام کرپشن اور جرائم سے صاف شفاف ہو کر نکلے گا،مرکزی حکومت کے خلاف مغربی بنگال کو فنڈز جاری نہ کرنیپر دیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے چوروں اور ڈاکوں کی فہرست بنا کر دو تو میں دکھائوں گی کہ سارے بے جے پی میں بیٹھے ہوئے ہیں، اب یہ لوگ ہمیں آئین اور قانون پر بھاشن دیں گے؟ممتا بینرجی نے کہا کہ مودی حکومت میں حزب اختلاف کے رہنماں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بے جے پی میں موجود کرمنلز کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینا ہمارا جمہوری حق ہے اور ضرورت پڑی تو ہم دہلی میں وزیر اعظم ہائوس کے باہر جاکر بھی دھرنا دے سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی