ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ اس کے اتحادیوں اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی تہران کے ردعمل کی شدت پر اثر ڈال سکتی ہے ۔یران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطا بق صدر مسعو پیز شکیان نے کہا کہ اگر وہ(اسرائیلی) اپنے رویے پر نظر ثانی کرتے ہیں، جنگ بندی کو قبول کرتے ہیں اور خطے کے مظلوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کرتے ہیں، تو یہ ہمارے ردعمل کی شدت اور نوعیت کو متاثر کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کو بلاجواز نہیں چھوڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی