روس میں آذربائیجان کے سفیر پولاد بلبلوگلو نے کہا ہے کہ آذربائیجان میں روسی قونصلیٹ کھولا جا سکتا ہے اور یہ مسئلہ فی الحال زیر بحث ہے، عالمی میڈیاکے مطابق انہوں نے کہاکہ روس نے آذربائیجان میں قونصلیٹ جنرل کا دفتر کھولنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے روس کے شہر یکاترینبرگ اور سینٹ پیٹرزبرگ میں قونصل جنرل کے دو دفاتر ہیں اور آذربائیجان کے دفاتر کی تعداد کو دیکھتے ہوئے روس بھی قونصلیٹ جنرل کا دفتر کھولنے پر غور کررہا ہے اور اس حوالے سے اس کی مختلف تجاویز پیش کی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی