ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اور ان کے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کرس لکسن نے کہا ہے کہ وہ غزہ تنازع میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل تلاش کرنے کے معاملے پر متفق ہیں۔دونوں رہنمائوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم دونوں فوری جنگ بندی، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور دو ریاستی حل تلاش کرنے کے لیے متفق ہیں۔انور ابراہیم نے کہا کہ جنگ بندی کے امکانات فی الحال حوصلہ افزا نظر نہیں آتے۔ جو ممالک تنازع روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتے ہیں خاص طور پر امریکہ، ان کی طرف سے عزم کی کمی ہے،واحد امید یہ ہے کہ امریکہ کو مضبوط موقف اختیار کرنے کے لیے شامل کیا جائے۔ملائیشیا کے سہ روزہ دورے پر آنے والے لکسن نے کہا کہ نیوزی لینڈ ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون کو وسعت دے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی