سرائیلی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں پانچ فلسطینیوں کو قتل کر دیا گیا ہے ۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے پانچوں کے بارے میں بتاگیا ہے کہ ان کا فلسطین کی آزادی کے لیے جاری مزاحمت سے تعلق تھا۔جنہیں فوجی کارروائیوں میں شہید کردیا گیا ۔تاہم ان فلسطینیوں کے قتل کی اس تازہ اطلاع کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی نے کوئی تبصرہ کیا ہے نہ تصدیق کی ہے۔ نہ ہی کسی فلسطینی مزاحمتی گروپ نے ان مزاحمت کاروں کے بارے میں کچھ کہا ہے۔خبر رساں ادارے ' وفا' کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس کو پانچ نہیں چار فلسطینیوں کے قتل کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اسرائیلی فورسز نے انہیں اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب یہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اپنی گاڑی پر سوار تھے اور کہیں جارہے تھے۔ اس پر فروسز کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے سبھی کو قتل کر دیا۔واضح رہے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی جارحانہ فوجی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔اب تک سینکڑوں فلسطینیوں کو مغربی کنارے میں بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آئے روز اس نوعیت کے واقعات مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جاری رہتے ہیں۔ اس دوران متعدد اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی