i بین اقوامی

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی ٹرک ڈرائیور نے اسرائیلی فوجی کو روند ڈالاتازترین

September 12, 2024

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی ٹرک ڈرائیور نے اسرائیلی فوجی کو روند ڈالا،اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایک فوجی مقبوضہ مغربی کنارے میں ڈیوٹی کے دوران ٹرک کے حملے میں مارا گیا،بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو اسرائیلی فورسز نے راملہ کے شمال میں واقع یہودی بستی گیوت عساف کے قریب مار ڈالا،ہلاک اسرائیلی فوجی کی شناخت 24سالہ اسٹاف سارجنٹ گیری گیڈون ہنگھل کے نام سے ہوئی،فلسطینی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث فلسطینی کی شناخت ہائل عیسی ضعیف اللہ کے نام سے کی گئی جس کا تعلق راملہ سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی